چین میں 100 زندہ سانپوں کو پینٹ کی جیب میں رکھ کر اسمگل کرنے والا شخص پکڑا گیا

23:019/07/2024, Salı
جنرل11/07/2024, Perşembe
AFP
کسٹم افسران کو پتہ چلا کہ مسافر کی پینٹ کی جیبوں میں چھ پلاسٹک کے بیگز سانپوں سے بھرے ہوئے تھے
کسٹم افسران کو پتہ چلا کہ مسافر کی پینٹ کی جیبوں میں چھ پلاسٹک کے بیگز سانپوں سے بھرے ہوئے تھے

ایک شخص 100 سے زائد زندہ سانپ اپنے ٹراوٴزر میں چھپا کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے چینی کسٹم حکام نے گرفتار کرلیا ہے۔


گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق چائنا کسٹمز کے ایک بیان کے مطابق کسٹم افسران نے ایک شخص، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، کو کسٹم افسران نے ہانگ کانگ سے چین کے شہر شینزین جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کسٹم افسران کو پتہ چلا کہ مسافر کی پینٹ کی جیبوں میں چھ پلاسٹک کے بیگز سانپوں سے بھرے ہوئے تھے جو ٹیپ سے سیل تھے۔ ہر بیگ میں مختلف قسم، سائز اور رنگ کے زندہ سانپ موجود تھے۔‘


بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران کو بیگ سے 104 سانپ ملے ۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو افسران پلاسٹک کے بیگز کو چیک کررہے ہیں جو سرخ، گلابی اور سفید سانپوں سے بھرے ہوئے ہیں۔


چین جانوروں کی اسمگلنگ کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، لیکن حکام حالیہ برسوں میں غیر قانونی ٹریڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔





#China
#Smuggling
#Snakes
#Reptiles