
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع پشین میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نے ٹریفک پولیس کو نشانہ بنایا۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
پشین پولیس اسٹیشن کے انچارج مجیب الرحمان کاکڑ نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہفتے کی صبح ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب سرخاب چوک پر دھماکہ ہوا جو وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل کے اندر نصب تھا۔‘
حملے میں دو بچے اور ایک خاتون ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔
ایس ایچ او مجیب الرحمٰن نے ڈان کو بتایا کہ تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پشین میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔