
سن 2000 سے ولادیمر پوتن روس کے صدر یا وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے پانچ مختلف امریکی صدور کے ساتھ تعلقات رکھے، جن کا آغاز بل کلنٹن سے ہوا۔۔۔آج جب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ الاسکا میں یوکرین کے تنازع کے حل پر بات چیت کے لیے تیاری کر رہے ہیں، تو ایسے میں ہم یہاں پوتن کی گزشتہ پچیس سالوں میں امریکی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر پر نظر ڈالتے ہیں۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر بل کلنٹن سے 21 جولائی 2000 کو جاپان کے اوکیناوا میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے 16 جون 2001 کو سلووینیا کے برڈو کیسل میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے 24 مئی 2002 کو ماسکو کے کریملن میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے 6 اپریل 2008 کو سوچی، روس میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر براک اوباما سے 7 جولائی 2009 کو ماسکو میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر براک اوباما سے 17 جون 2013 کو نارتھ آئرلینڈ کے اینسکلن میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر براک اوباما سے 5 ستمبر 2016 کو ہانگژو، چین میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 7 جولائی 2017 کو ہیمبرگ، جرمنی میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 10 نومبر 2017 کو دانانگ، ویتنام میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 16 جولائی 2018 کو ہیلسنکی، فن لینڈ میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 28 جون 2019 کو اوساکا، جاپان میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر جو بائیڈن سے 16 جون 2021 کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کی۔

ولادیمر پوتن نے امریکی صدر جو بائیڈن سے 7 دسمبر 2021 کو سوچی، روس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی۔