غزہ پر اسرائیلی بمباری کو دو سال مکمل
غزہ میں اسرائیلی جنگ کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ان سالوں کے دوران اب تک 67,160 لوگ ہلاک اور 169,679 زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں اور پوری آبادی بھوک کا شکار اور زبردستی بے گھر ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے۔