بورڈ آف پیس معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے: ترکیہ کے وزیر خارجہ

00:2023/01/2026, جمعہ
جنرل23/01/2026, جمعہ
AA
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے جمعرات کو غزہ کے لیے قائم کیا گیا ’بورڈ آف پیس‘ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کرتا ہے۔

ہاکان فیدان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’بورڈ آف پیس‘ غزہ کے عوام کی طویل عرصے سے جاری تکالیف میں کمی، ان کی انسانی ضروریات پوری کرنے اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ صدر اردوان کی نمائندگی کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ غزہ کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے بورڈ آف پیس غزہ کے مستقبل کی تشکیل میں مضبوط کردار ادا کرے گا‘۔

’خطے کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دے گا اور جس مستقل امن کو قائم رہ سکے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اس عزم پر قائم ہے کہ ایسا مستقبل ممکن ہے جس میں غزہ کے عوام کی آواز سنی جائے، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور وہ امن کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ جس کے ساتھ ہی نیشنل کمیٹی برائے انتظامِ غزہ کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ کمیٹی ان چار اداروں میں سے ایک ہے جنہیں غزہ میں عبوری مرحلے کے انتظام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔بورڈ کے قیام کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا۔ اس جنگ میں اکتوبر 2023 سے اب تک 71 ہزار سے زائد فلسطینی لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں اور ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

#ترکیہ
#بورڈ آف پیس
#امریکہ
#غزہ