
جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جاولن تھرو میں تیسری کوشش میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی دوری درکار تھی۔ ارشاد ندیم نے اس سے پہلے اپنے فینز سے دعا کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اچھا پرفارم کر کے فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیپئن شپ کا فائنل کل ہوگا۔

فائنل میں ان کا مقبلہ انڈیا کے نیرج چوپڑا سے بھی ہوگا۔