
ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے 88.16 میٹر تھرو کے ساتھ ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 87.38 میٹر تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے تھامپسن نے 86.67 میٹر کی تھرو کی۔

32 سالہ کیشورن والکوٹ سنہ 2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں لیکن ورلڈ چیمپیئن شپ میں ان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے۔

اینڈرسن پیٹرز نے 87.38 میٹر تھرو کی۔ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے تھامپسن نے 86.67 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستان کے ارشد ندیم اور انڈیا کے نیرج چوپڑا فائنل میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔
نیرج چوپڑا کی تھروز 84 میٹرز سے آگے نہ جا سکیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی تھروز کے دوران فاؤلز بھی کیے۔

ارشد ندیم 83 میٹر سے زیادہ تھرو نہ کر سکے۔