
حالیہ جھڑپیں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ تاریخ کی سب سے سنگین لڑائی ثابت ہوئیں۔

پاکستانی پیرامیڈکس چمن میں پاکستان-افغان سرحدی کشیدگی کے دوران زخمی شخص کا علاج کوئٹہ ہسپتال میں کر رہے ہیں

افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ارکان پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں کے تابوت ایمبولینس میں منتقل کر رہے ہیں تاکہ قندھار صوبہ سے پاکستان تک پہنچائے جا سکیں۔

جاری جھڑپوں میں زخمی ہونے والے افغان شہری کو صوبہ قندھار کے اسپین بولدک ضلع میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

صوبہ قندھار کے ضلع اسپین بولدک میں طالبان سیکیورٹی اہلکاروں اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران پاکستانی فضائی حملے کے بعد افغان شہری تباہ شدہ گھر کا معائنہ کر رہے ہیں۔

افغان خواتین اور بچوں کوقندھار صوبہ کے اسپین بولدک ضلع میں ٹرک کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔