

جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق نئی تصاویر اور اسکرین شاٹس سامنے آگئیں، جن کی وجہ سے یہ دعوے دوبارہ زیرِ بحث ہیں کہ ان کے نوام چومسکی اور بل گیٹس سے روابط تھے۔

پچھلے ہفتے بھی کچھ تصاویر جاری ہوئی تھیں جن میں ٹرمپ بھی شامل تھے، جس پر انہوں نے کہا کہ ’یہ کوئی بڑی بات نہیں‘

ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں سے ریپ کے سنگین الزامات تھے، جس کے باعث اس کا کیس امریکا کی تاریخ کے سب سے متنازع مقدمات میں شمار ہوتا ہے۔


اس کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی بارہا لیا گیا ہے اور ان کے سیاسی مخالفین اس معاملے کو انہیں دباؤ میں لانے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔

ایپسٹین 2019 میں حراست کے دوران اُس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وہ جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کرنے والے تھے اور سرکاری طور پر اس کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا جو آج بھی ایک معمہ ہے۔






