
321 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ دباؤ کا شکار رہی اور 48 اوورز میں 260 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 60 رنز شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ کے بلے باز ول ینگ نے شاندار سنچری اسکور کی اور ٹام لیتھم بھی سنچری کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بلیک کیپس کی مضبوط بلے بازی اور باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل نہیں کرسکی۔
پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ:
نیوزی لینڈ نے اپنے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ جس کے تعاقب میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 48 اوورز میں 260 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 10 رنز بنا سکے اور ابرار احمد کا نشانہ بنے۔ اس کے فوراً بعد نسیم شاہ اور حارث رؤف نے کین ولیمسن (1) اور ڈیرل مچل (10) کی وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو 16.2 اوورز میں 73/3 تک پہنچا دیا۔
جس کے بعد ٹام لیتھم اور وِل ینگ 118 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کی۔ ول ینگ نے 113 گیندوں پر 12 چوکے اور ایک چھکے لگا کر 107 رنز بنائے لیکن نسیم شاہ نے انہیں 38 ویں اوور میں آؤٹ کیا۔ اس دوران ٹام لیتھم ثابت کریز پر جمے رہے اور 104 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 118 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ول ینگ کے آوٴٹ ہونے کے بعد گلین فلپس نے 39 گیندوں پر 61 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 320 رنز تک پہنچایا۔
پاکستان کے بولر نسیم شاہ اور حارث روٴف نے دو دو وکٹیں جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی بیٹنگ:
321 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 48 اوورز میں 260 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بابر اعظم (64) اور خوشدل شاہ (69) نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ٹیم نے ابتدائی وکٹیں گنوادیں جس سے تعاقب مشکل ہوگیا۔
پاکستان کی شروعات میں ہی پرفارمنس خراب رہی، پہلے 10 اوورز میں کپتان محمد رضوان (3) اور سعود شکیل (6) آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم 22/2 تک پہنچ گئی۔ فخر زمان نے اس کے بعد بابر اعظم کے ساتھ پارٹنرشپ کی مدد سے 47 رنز کا اضافہ کیا لیکن فخر زمان 41 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد 21ویں اوور میں مائیکل بریسویل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
نائب کپتان سلمان علی آغا نے 42 رنز بنائے لیکن وہ 31ویں اوور میں نیتھن اسمتھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پاکستان نے یکے بعد دیگر مزید دو وکٹیں گنوائیں، جن میں بابر اعظم کی اہم وکٹ بھی شامل تھی۔
بابر اعظم نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 90 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے جارحانہ کھیل پیش کیا، انہوں نے 10 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 49 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔ تاہم وہ 44ویں اوور میں ول اوورکے کی گیند پر آوٴٹ ہوگئے۔
آخری دو پلئیرز حارث رؤف (13) اور نسیم شاہ (19) کریز پر موجود تھے لیکن ان کی کوششیں پاکستان کو شکست سے بچانے کے لیے ناکافی تھیں اور دونوں جلد ہی آوٴٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کے بولر مچل سینٹنر اور ول روڑکے نے تین تین وکٹیں جبکہ میٹ ہنری نے 2 اور مچل بریسول نے ایک وکٹ حاصل کی۔
گروپ اے پوائنٹس ٹیبل

گروپ اے کے بقیہ میچز کا شیڈول:
20 فروری – بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم
23 فروری – پاکستان بمقابلہ انڈیا، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم
24 فروری - بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
27 فروری – پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
2 مارچ – نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم