آسٹریلین جونیئر اوپن میں پاکستان نے 4 گولڈ اور 1 کانسی کا تمغہ جیت لیا

12:1017/04/2025, jeudi
جنرل17/04/2025, jeudi
ویب ڈیسک
آسٹریلین جونیئر اسکواش اوپن 2025 اس وقت آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے
تصویر : سوشل میڈیا / فیس بک
آسٹریلین جونیئر اسکواش اوپن 2025 اس وقت آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے

پاکستان کے کم عمر ٹینس کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر آسٹریلین جونیئر اوپن ٹورنامنٹ میں مختلف عمر کی کیٹیگریز میں چار ٹائٹل اپنے نام کیے، جبکہ ایک کھلاڑی سخت مقابلے کے بعد فائنل میں کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

انڈر 11 بوائز کیٹیگری میں پاکستان کے احمد علی ناز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، جبکہ اُن کے ساتھی کھلاڑی احمد رضا ناز نے آسٹریلوی حریف مانَو کاگدا کو تین صفر سے با آسانی شکست دی۔

انڈر 17 کیٹیگری میں عزان علی خان نے آسٹریلوی کھلاڑی کو ہرا کر بوائز سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جب کہ ماہ رخ علی نے آسٹریلیا کی میگن وانگ کو باآسانی شکست دے کر گرلز کیٹیگری کے سیمی فائنل میں قدم رکھا۔

کم عمر کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں بھی پاکستان کے لیے خوشی کی خبریں سامنے آئیں، جہاں ماہ رخ علی کی بہن، سحرش علی نے چیلسی پال کو شکست دے کر انڈر 15 سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

انڈر 13 ایونٹ میں محمد فیضان خان نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، جب کہ ماہ نور علی نے وکٹوریا کی مریم ابراہیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔

آسٹریلین جونیئر اسکواش اوپن 2025 اس وقت آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے نمایاں کم عمر اسکواش کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز 17 اپریل 2025 کو کھیلے جائیں گے۔


#کھیل
#ٹینس
#پاکستان