انڈر 16 ایشین والی بال چیمپیئن شپ: انڈیا کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

15:4618/07/2025, جمعہ
جنرل18/07/2025, جمعہ
ویب ڈیسک
کیا پاکستان ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگا؟ جاننے کے لیے ینی شفق اردو کو فالو کرتے رہیں۔۔
تصویر : سوشل میڈیا / ایکس
کیا پاکستان ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگا؟ جاننے کے لیے ینی شفق اردو کو فالو کرتے رہیں۔۔

یہ پاکستان کی مسلسل چھٹی فتح تھی اور کل فائنل میں ایران سے مقابلہ کرے گا۔

پاکستان نے تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر-16 مینز والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں انڈیا کو تین صفر سے شکست دے دی۔پاکستان نے تینوں سیٹس واضح برتری کے ساتھ جیتے۔

پاکستان والی بال ایسوسی ایشن کے مطابق ’پاکستان انڈر-16 ٹیم کا شاندار سفر جاری ہے، سیمی فائنل میں روایتی حریف انڈیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔‘

پاکستان والی بال ایسوسی ایشن کے مطابق ’جونات، فیضان، عرفان اور طلحہ کی شاندار کارکردگی نے قومی ٹیم کو فائنل تک پہنچایا‘۔

انڈیا کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں وہ 19 جولائی کو شام 3بجکر 30منٹ پر بجے ایران کے خلاف میدان میں اُترے گا۔

اس سے پہلے بدھ کے روز پاکستان نے انڈونیشیا کو کوارٹر فائنل میں سیدھے تین سیٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور ساتھ ہی اگلے سال ہونے والی ایف آئی وی بی انڈر-17 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ کفایت اللہ نے کہا کہ ’یہ فتح صرف سیمی فائنل تک پہنچنے کی نہیں، بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور مہارت موجود ہے۔ ایف آئی وی بی انڈر-17 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنا قومی فخر کا لمحہ ہے۔‘

گروپ مرحلے میں پاکستان نے ساوٴتھ کوریا، سعودی عرب اور چائنیز تائپے کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔


#والی بال
#پاکستان
#کھیل