تیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن ہلاک

اقرا حسین
11:4723/10/2025, جمعرات
جنرل23/10/2025, جمعرات
ویب ڈیسک
اقوام متحدہ کے ڈیٹا کے مطابق 2023 میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے بحیرہ روم عبور کرکے یورپ جانے کی کوشش کی۔
تصویر : فیس بک / فائل
اقوام متحدہ کے ڈیٹا کے مطابق 2023 میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے بحیرہ روم عبور کرکے یورپ جانے کی کوشش کی۔

بدھ کے روز تیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

روئٹرز کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے اور یہ مہدیہ کے ساحلی شہر کے قریب ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار30 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

تیونس وہ اہم ملک بن گیا ہے جہاں سے کئی تارکین وطن تنازعات اور غربت سے بچنے کے لیے بہتر مواقع کی تلاش میں یورپ جاتے ہیں۔ افریقہ اور یورپ کے درمیان یہ سمندری ہجرت کا راستہ دنیا کے سب سے خطرناک راستوں میں شمار ہوتا ہے۔

کشتی ڈوبنے کے اس حالیہ واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ تارکین وطن کو اب بھی شدید خطرات کا سامنا ہے اور شمالی افریقی ممالک پر غیر قانونی ہجرت کے راستوں کو کنٹرول کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ڈیٹا کے مطابق 2023 میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے بحیرہ روم عبور کرکے یورپ جانے کی کوشش کی۔ ان میں سے ساٹھ ہزار زائد افراد کو حراست میں لیا گیا اور تقریباً دو ہزار پانی میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تیونس کی حکومت نے کشتی کے ڈوبنے کی وجہ اور حالات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






#تیونس
#تارکین وطن
#یورپ