ٹرمپ نے مزید 5 ممالک اور فلسطینی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

09:3817/12/2025, بدھ
جنرل17/12/2025, بدھ
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تصویر : آرکائیو / فائل
ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں داخلے پر پابندی والے ممالک کی فہرست میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جس کے تحت شام سمیت مزید پانچ ممالک کے شہری امریکا سفر نہیں کر سکیں گے۔

ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے کیا گیا ہے اور یہ پابندیاں یکم جنوری سے نافذ ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ان ممالک میں مسافروں کی جانچ پڑتال اور معلومات کے تبادلے کا نظام کمزور ہے، جس کی وجہ سے امریکا نے سخت سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

برکینا فاسو، مالی، نائجر، جنوبی سوڈان اور شام کے لوگوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے جاری کردہ پاسپورٹ کے حامل افراد کے امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے لاؤس اور سیرا لیون کو بھی مکمل پابندی کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس سے قبل ان دونوں ملکوں پر جزوی پابندی عائد تھی۔

اس کے علاوہ نائیجیریا، تنزانیہ اور زمبابوے سمیت 15 دیگر ممالک پر جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سکریننگ اور جانچ کے نظام میں ناکامیوں کے باعث سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت تھی۔


وہ ممالک جن کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی ہے

افغانستان

برکینا فاسو

برما

چاڈ

استوائی گنی

اریٹیریا

ہیٹی

ایران

لاؤس

لیبیا

مالی

نائجر

جمہوریہ کانگو

سیرا لیون

صومالیہ

جنوبی سوڈان

سوڈان

شام

یمن

اس کے علاوہ ایسے افراد جن کے پاس فلسطینی اتھارٹی کے جاری کردہ سفری دستاویزات ہیں، ان کے بھی امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی ہے۔


جزوی پابندی کی فہرست میں شامل ممالک

انگولا

انٹیگوا اور باربوڈا

بینن

برونڈی

کوٹ ڈی آئیوری

کیوبا

ڈومینیکا

گبون

گیمبیا

ملاوی

موریطانیہ

نائیجیریا

سینیگال

تنزانیہ

ٹوگو

ٹونگا

وینزویلا

زیمبیا

زمبابوے


#امریکہ
#سفر پابندی
#ڈونلڈ ٹرمپ