
ترکیہ کے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشیال (NSosyal) نے اپنا نیا ڈیزائن اور جدید فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جبکہ پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
این سوشیال کے مطابق ایپ کے ری لانچ کے تحت صارفین کے لیے اسٹوری شیئرنگ موڈ سمیت کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ پلیٹ فارم کو مکمل طور پر تیار کردہ سافٹ ویئر اور مقامی سرورز پر مبنی ڈیٹا انفراسٹرکچر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیشنل سافٹ ویئر اور ڈیجیٹل خودمختاری
این سوشیال نے پہلے جو اوپن سورس سافٹ ویئر استعمال ہو رہا تھا، اسے مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے ٹیکنو فیسٹ کے نوجوان ماہرین کے تیار کردہ اینڈ ٹو اینڈ نینشل سسٹم کو اختیار کر لیا ہے
اس کا مقصد یہ ہے کہ سوشل میڈیا جیسے اہم ڈیجیٹل شعبے میں کسی دوسرے ملک پر انحصار نہ رہے۔ سسٹم زیادہ محفوظ، تیز اور آسانی سے آگے بڑھنے کے قابل ہو، مستقبل میں نئی سہولیات شامل کرنا آسان ہو اور ٹیکنالوجی پر پورا کنٹرول ترکیہ کے پاس رہے۔
مقامی ڈیٹا اسٹوریج اور شفاف نظام
اس جامع تبدیلی کے تحت این سوشیال کے تمام صارفین کا ڈیٹا اب ترکیہ کے اندر موجود سرورز پر محفوظ کیا جا رہا ہے، جس سے ڈیٹا کی بیرونِ ملک منتقلی رک جائے گی اور سائبر سیکیورٹی کے معیارات مزید مضبوط ہوں گے۔ این سوشیال کے مطابق نیا نظام صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دیتا ہے، اشتہارات پر مبنی پروفائلنگ نہیں ہوگی اور شفاف اور قابلِ جانچ ڈیٹا پالیسیوں کے تحت کام کرے گا۔ این سوشیال پر جو مواد آپ دیکھتے ہیں، وہ ایسے الگورتھمز کے ذریعے دکھایا جاتا ہے جو لوگوں کو جان بوجھ کر زیادہ دیر اسکرین سے چپکائے نہیں رکھتے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ حقیقی بات چیت اور صحت مند رابطہ کریں، نہ کہ بس وقت ضائع کریں۔
مصنوعی ذہانت
این سوشیال میں مصنوعی ذہانت انسانوں کی مدد کے لیے استعمال ہو رہی ہے، نہ کہ صارفین کو کنٹرول کرنے کے لیے۔ یہ اے آئی سسٹم خودکار طور پر غلط، جعلی یا نقصان دہ مواد کو پہچاننے میں مدد دیتا ہے۔ اسپام پیجز، بوٹ اکاؤنٹس اور منظم پروپیگنڈا پھیلانے والی سرگرمیوں کو روکنے یا کم کرنے کے لیے اے آئی استعمال کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد پلیٹ فارم کو زیادہ محفوظ اور صاف رکھنا ہے تاکہ عام صارف متاثر نہ ہوں۔ ٹی تھری اے آئی اسسٹنٹ اسی نظام کا حصہ ہے، جو صارفین کی رہنمائی اور مدد کے لیے کام کرتا ہے۔
ری لانچ کے بعد این سوشل کے صارفین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد یہ پلیٹ فارم ترکیہ کے سوشل میڈیا منظرنامے میں مقامی طور پر تیار کردہ ایک مؤثر متبادل کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
این سوشل ایپ درج ذیل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور اس لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے:






