روس کے سینئر جنرل ماسکو میں کار بم دھماکے میں ہلاک

09:5822/12/2025, پیر
جنرل22/12/2025, پیر
ویب ڈیسک
روس کے سینئر جنرل ماسکو میں کار بم دھماکے میں ہلاک
تصویر : ایجسنی / روئٹرز
روس کے سینئر جنرل ماسکو میں کار بم دھماکے میں ہلاک

روسی جنرل آج صبح ماسکو میں ہلاک ہوگئے جب ان کی گاڑی کی نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کی تحقیقات کمیٹی نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ روسی جنرل اسٹاف کے آپریشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف دھماکے میں لگنے والی چوٹوں کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

بیان کے مطابق 22 دسمبر کی صبح ماسکو کی یاسینیوایا اسٹریٹ پر ایک گاڑی کے نچلے حصے میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

تحقیقات کمیٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فوجداری مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تفتیش کار قتل کے واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں، جن میں ایک امکان یہ بھی ہے کہ یہ کارروائی یوکرینی خفیہ اداروں کی جانب سے کی گئی ہو۔

تاہم یوکرین کی حکام نے تاحال اس الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یہ دھماکا اس کے چند گھنٹوں بعد ہوا جب روس اور یوکرین کے وفود نے میامی میں علیحدہ مذاکرات کیے تاکہ جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی پلان ترتیب دیا جاسکے۔

جب سے ماسکو نے فروری 2022 میں یوکرین میں اپنی فوج بھیج کر حملے شروع کیے، کیف پر روسی فوجی اہلکاروں اور پرو-کریملن شخصیات کو نشانہ بنانے والے کئی حملوں کا الزام لگایا گیا ہے، جو روس اور روس کے زیرِ کنٹرول یوکرینی علاقوں میں ہوئے۔

  • اپریل میں ماسکو کے قریب ایک کار دھماکے میں جنرل یاروسلاو موسکالیک، جو جنرل اسٹاف کے نائب تھے، ہلاک ہوئے۔
  • دسمبر 2024 میں، ایگور کیریلوف، روسی ریڈیولوجیکل، کیمیکل اور بایولوجیکل ڈیفنس فورسز کے سربراہ، ماسکو میں ایک بووبی ٹریپڈ الیکٹرک اسکوٹر کے دھماکے میں مارے گئے، جس کا دعویٰ یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس نے کیا۔
  • روسی فوجی بلاگر میکسم فومِن اپریل 2023 میں سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک کیفے میں ایک مجسمے کے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔
  • اگست 2022 میں، ایک کار بم نے داریا ڈوگینا کو ہلاک کر دیا، جو الٹرانیٹلسٹ نظریہ ساز الیگزینڈر ڈوگن کی بیٹی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

#روس یوکرین جنگ
#جنگ
#یورپ