سعودی عرب کا پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے ’کنگ عبدالعزیز میڈل‘ کا اعزاز

08:5222/12/2025, Pazartesi
جنرل22/12/2025, Pazartesi
ویب ڈیسک
بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر توثیق ہوئی۔
تصویر : سعودی وزیر دفاع / ایکس
بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر توثیق ہوئی۔

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے بتایا کہ یہ ایوارڈ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر دیا گیا۔

سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک-سعودی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز میڈل کی پانچ درجات ہیں، جن میں ایکسیلینٹ، فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ کلاس شامل ہیں۔ یہ تمغہ عموماً ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سعودی عرب یا اس کے کسی ادارے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

سعودی پریس ایجنسی نے اتوار کی شب بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی نمایاں کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تقریب ریاض میں سعودی وزیرِ دفاع کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے کے دوران منعقد ہوئی۔

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے بتایا کہ یہ ایوارڈ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر دیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے پرانے تعلقات، دفاعی تعاون اور عالمی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

بعد ازاں پیر کی صبح انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون، اسٹریٹجک اشتراک اور بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹجک چیلنجز شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر توثیق ہوئی۔

#سعودی عرب
#پاکستان
##عاصم منیر