سعودی عرب میں شراب سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں، عرب میڈیا

06:4127/05/2025, الثلاثاء
جنرل27/05/2025, الثلاثاء
ویب ڈیسک
 یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ سعودی عرب 2026 سے شراب کی فروخت کے لائسنس جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
تصویر : اے ایف پی / فائل
یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ سعودی عرب 2026 سے شراب کی فروخت کے لائسنس جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعدد غیر ملکی میڈیا اداروں کی جانب سے کیے گئے یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ سعودی عرب 2026 سے شراب کی فروخت کے لائسنس جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

عرب نیوز نے رپورٹ کیا کہ معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق ’ان دعووں میں کوئی سچائی نہیں۔ یہ دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں، متعلقہ حکام نے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی اور یہ دعوے سعودی عرب کی موجودہ پالیسیوں یا قوانین کی عکاسی نہیں کرتے۔‘

ذرائع نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب اپنے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اس بات کا خواہش مند ہے کہ وہ سیاحوں کو ایک خاص اور اپنی ثقافت کے مطابق تجربہ فراہم کرے۔

یہ حکمت عملی غیر ملکی سیاحوں کو پسند آ رہا ہے، جو سعودی عرب کے تاریخی مقامات اور قدرتی خوبصورتی دیکھنے آتے ہیں۔

جہاں تک غیر مسلم سفارت کاروں کے لیے شراب سے متعلق قوانین کا تعلق ہے، ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے ایک نیا فریم ورک متعارف کروایا ہے جس کا مقصد سفارتی سامان کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت غیر مسلم ممالک کے سفارت خانوں کو اب سفارتی سامان کے ذریعے شراب اور کچھ دوسری اشیاء منگوانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ، سخت قوانین اور نگرانی کے تحت ان چیزوں تک محدود رسائی ممکن ہوگی تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو۔


#سعودی عرب
#شراب
#سیاحت