امریکہ کی ثالثی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر پر اتفاق

07:4410/05/2025, ہفتہ
جنرل11/05/2025, اتوار
ویب ڈیسک
انڈین وزیراعظم نریندرمودی، امریکی صدر ٹرمپ، پاکستان وزیراعظم شہباز شریف
تصویر : ایکس / فائل
انڈین وزیراعظم نریندرمودی، امریکی صدر ٹرمپ، پاکستان وزیراعظم شہباز شریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ پاکستان اور انڈیا مکمل اور فوری سیز فائر پر راضی ہوگئے ہیں۔

10 مئی 2025

(یہ صفحہ لائیو اب اپڈیٹ نہیں ہو رہا، نئے صفحے پر لائیو اپڈیٹس جاری ہیں۔ براہ کرم اس
کریں۔)

پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا مکمل اور فوری سیز فائر پر راضی ہوگئے ہیں۔۔

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کہتے ہیں کہ پچھلے 48 اڑتالیس گھنٹوں سے امریکی صدر اور وہ خود انڈیا اور پاکستان کے سیینئر حکام سے رابطے میں تھے۔ جن میں نریندر مودی اور شہباز شریف، انڈین وزیر خارجہ جے شنکر، آرمی چیف عاصم منیر اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی شامل تھے۔

پاکستان اور انڈیا نے بھی سیز فائر کی تصدیق کی ہے۔۔۔۔پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان امن چاہتا لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انڈیا کے فارن سیکریٹری نے کہا کہ ’آج دونوں ملکوں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی بات چیت ہوئی اور دونوں اس پر راضی ہوگئے ہیں کہ زمین، فضا، اور سمندر میں اب کوئی گولہ باری یا فائرنگ نہیں ہوگی۔


انڈیا-پاکستان فضائی کشیدگی: دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی ’ڈاگ فائٹ‘، 125 جنگی طیارے شامل

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق پاکستانی حکام کی تصدیق کی ہے کہ 6 اور 7 مئی کو انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک بڑے فضائی جھڑپ میں 100 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی ’ڈاگ فائٹ‘ ہے۔

پاکستان کی فضائی فوج (پی اے ایف) نے اس واقعے کی تصدیق کی اور اس کی نوعیت پر تفصیل سے بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو دونوں ممالک کے 100 سے زیادہ جنگی طیاروں نے کارروائی کی۔ یہ لڑائی ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی اور اسے حالیہ عالمی فضائی تاریخ میں سب سے بڑی اور طویل فضائی جنگوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

مکمل تفصیل پڑھنے کے لیے
کریں
-------------------------------------------------------------------------------------------------------

امریکی مشن نے پاکستان میں تمام سفارتی عملے کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی

امریکی مشن نے پاکستان میں حالیہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان حملوں کے پیش نظر تمام سفارتی عملے کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور کہا کہ وہ آج سہ پہر صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’امریکی شہریوں کو اس بات کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ انڈیا اور پاکستان کی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریب علاقوں میں دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکان کے پیش نظر سفر نہ کریں۔

-----------------------------------------------------------------------------------

آپریشن بنیامن مرصوص کیا ہے؟

پاکستان نے انڈیا کو جواب دینے کے لیے ’فتح ون‘ میزائل چلا کر ’آپریشن بنیامن مرصوص‘ شروع کیا ہے۔

پاکستانی فوج نے کہا کہ یہ آپریشن اُن بچوں کے نام کیا گیا ہے جو انڈین حملوں میں مارے گئے۔

بنیامن مرصوص کا کیا مطلب ہے؟

’بنیان مرصوص‘ قرآن کی سورہ الصف کی ایک آیت سے لیا گیا لفظ ہے۔

اس کا مطلب ہے ’سیسہ پلائی دیوار‘ یعنی ایک مضبوط دیوار جو کسی بھی حملے یا خطرے کا مقابلہ کرسکے۔

سورہ الصف کی چوتھی آیت یہ ہے: ’اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے راستے میں مضبوطی سے کھڑے ہو کر لڑتے ہیں۔ جیسے سیسہ پلائی دیوار ہو‘۔

فتح ون میزائل کیا ہے؟

پاکستان کے جدید فتح میزائل سسٹم میں دو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شامل ہیں: فتح-1 اور فتح-2

فتح-1 ایک کم فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 150 کلومیٹر تک ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

فتح-2 کی خاص بات سیٹلائٹ گائیڈڈ ٹارگٹنگ سسٹم ہے۔ یہ 400 کلو میٹر تک ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------

دس مئی کی رات کیا ہوا؟

دس مئی کو رات گئے تقریباً تین بجے کے قریب پاکستان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایئر فورس کے نور خان ایئر بیس، مرید بیس اور شور کوٹ بیسز پر انڈیا کی جانب سئے میزائل حملے ہوئے ہیں، جنہیں ناکام بنا دیاگیا ہے، اور پاک فضائیہہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا اب ہمارے جواب کا انتظار کرو‘۔

ان حملوں کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی شروع کردی ہے جسے ’آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا ہے۔

بنیان مرصوص ایک قرآنی آیت کے الفاظ ہیں جس کا مطلب ’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘ بنتا ہے۔ یعنی ایک مضبوط دیوار جو کسی بھی حملے یا خطرے کا مقابلہ کر سکے۔

پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں انڈیا کے فوجی انفراستخچر کو نقصان پہنچا لیکن انڈیا نے ان دعووں کی تردید کردی ہے۔

انڈین فوج نے آج ہی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے ہائی سپیڈ میزائل لانچ کیے جس سے چھوٹے پیمانے پر نقصان پہنچا اور کہا کہ انڈیا کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرے گی اور تنازعے میں اضافہ نہیں کرے گی۔

دوسری طرف حالیہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلایا ہے ، جس کا اہم ترین مقصد پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کرنا اور ان کے استعمال سے متعلق فیصلے کرنا ہے۔

اس کے علاوہ جی سیون ملکوں نے بھی انڈیا اور پاکستان سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا پاکستان کے آرمی چیف کو فون، کشیدگی کم کرنے کی اپیل

امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے پاکستان آرمی کے چیف جنرل عاصم منیر سے بات کی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بروس نے کہا کہ ’انہوں نے دونوں فریقوں سے کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی اپیل کی اور مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری بات چیت شروع کرنے کے لیے امریکی مدد کی پیشکش کی۔‘

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------

سائبر حملے سے انڈین فوجی سسٹم ’جام‘: پاک فوج کا دعویٰ

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر حملوں کے ذریعے انڈیا کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، جس میں سیٹلائٹس، مواصلاتی نظام، اور حکومتی ویب سائٹس شامل ہیں۔پاکستانی فوج کے مطابق انڈین فوجی سیٹلائٹس، نیویگیشن اور کمیونیکیشن سیٹلائٹس، کو کامیابی سے ’جام‘ کیا گیا ہے، جس سے انڈیا کی مواصلاتی اور نگرانی کی صلاحیتوں میں خلل پڑا ہے ۔

سائبر حملوں نے انڈیا کے پاور گرڈ کو بھی نشانہ بنایا، خاص طور پر مہاراشٹرا میں، جہاں بجلی کی فراہمی میں شدید خلل پیدا ہوا ۔

انڈین حکومت کی متعدد ویب سائٹس، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ اور دیگر دفاعی اداروں کی ویب سائٹس کو بھی ہیک کیا گیا۔

انڈین وزارت دفاع نے تاحال ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

----------------------------------------------------------------------------------------------------------------

اگر آپ ہمیں ابھی جوائن کررہے ہیں تو انڈیا پاک کشیدگی سے متعلق تازہ ترین خبریں یہ ہیں:

  • پاکستان کی فوج نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (جس کا مطلب ہے: ’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘) کے تحت انڈیا اور انڈیا زیرانتظام کشمیر میں فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔
  • پاکستانی فوج کے مطابق انہوں ن ے اُدھم پور شہر میں ایک ایئربیس، پٹھان کوٹ میں ایک ایئرفیلڈ اور انڈین پنجاب کے علاقے بیاس میں واقع براہموش میزائل کے ذخیرے کے مقام کو نشانہ بنایا۔
  • انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ راجوری، پونچھ اور جموں کے علاقوں میں پاکستانی گولہ باری سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ڈسٹرکٹ کمشنر اور دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
  • پاکستانی سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’بنیان مرصوص‘ آپریشن کے دوران انڈیا کے پاور گرڈ پر سائبر حملہ بھی کیا گیا۔
  • پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلایا ہے، جو ملک کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق فیصلے کرنے والا اعلیٰ سول و عسکری ادارہ ہے۔
  • انڈیا کی وزارتِ ایوی ایشن نے حملوں کے بعد شمالی اور مغربی انڈیا کے 32 ایئرپورٹس کو عارضی طور پر سول فلائٹس کے لیے بند کر دیا ہے۔
  • جی سیون ممالک نے انڈیا اور پاکستان دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہِ راست مذاکرات کا آغاز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------

جوہری آپشن اس وقت زیرِ غور نہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

انہوں نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ’نہ ایسا کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی کوئی شیڈول ہے۔‘

جوہری ہتھیاروں کے امکان پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’یہ آپشن موجود ہے، لیکن ہمیں اس پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ یہ ایک دُور کا امکان ہے، اور فوری حالات میں ہمیں اس پر بحث نہیں کرنی چاہیے۔‘

یاد رہے کہ اس سے پہلے بی بی سی اردو نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے؟

اس اتھارٹی کا اہم ترین مقصد پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کرنا اور ان کے استعمال سے متعلق فیصلے کرنا ہے۔ اس کا سربراہ وزیراعظم ہوتا ہے۔ اس کے اہم رکن وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ ہوتے ہیں۔ فوج کی طرف سے، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین، پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان بھی ہوتے ہیں۔



#پاک انڈیا کشیدگی
#جنگ
#جنوبی ایشیا