عید تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں 95 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد

14:183/04/2025, Perşembe
جنرل3/04/2025, Perşembe
ویب ڈیسک
پاکستان میں عید الفطر کی تین دن، 31 مارچ سے 2 اپریل تک، چھٹیوں کا اعلان ہوا تھا۔
تصویر : اے ایف پی / فائل
پاکستان میں عید الفطر کی تین دن، 31 مارچ سے 2 اپریل تک، چھٹیوں کا اعلان ہوا تھا۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران 95 ہزار سے زائد لوگ سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے آئے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سوات، مالم جبہ، ایبٹ آباد، کاغان، ناران اور شوگران جیسے مشہور سیاحتی مقامات ہیں، جو پورے پاکستان سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

پاکستان میں عید الفطر کی تین دن، 31 مارچ سے 2 اپریل تک، چھٹیوں کا اعلان ہوا تھا۔

خیبر پختونخوا سیاحت کے حکام کے ترجمان محمد سعد نے بیان میں کہا کہ سیاحوں نے عید الفطر کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ تین دنوں میں 95 ہزار سے زائد سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سیاح ناران وادی میں آئے، جہاں 42 ہزار 111 سیاحوں نے عید کی چھٹیوں میں وزٹ کیا، جبکہ گلیات کے علاقے میں 28 ہزار سیاحوں نے رخ کیا۔ کمراٹ وادی میں کم از کم 16 ہزار 400 سیاحوں نے وزٹ کیا۔

گزشتہ سال کی عید کی چھٹیوں کے دوران خیبر پختونخوا میں سیاحت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جو 2023 کے مقابلے میں 360 فیصد سے زیادہ تھا۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں پانچ روزہ چھٹیوں کے دوران صوبے میں کم از کم 5 لاکھ 80 ہزار سیاحوں نے وزٹ کیا تھا۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈی کے مطابق اگرچہ خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں شدت پسند حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مارچ میں پاکستان میں شدت پسند حملوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، جو نو سالوں میں پہلی بار ایسا ہوا۔


#خیبرپختونخوا
#پاکستان
#سیاحت