صدر ایردوان کا امریکہ - ایران معاہدے کا خیر مقدم، پاکستان کا شکریہ اور ممکنہ تخریبی کارروائیوں سے چوکنا رہنے کی تاکید

09:3615/06/2026, Pazartesi
جنرل15/06/2026, Pazartesi
ویب ڈیسک
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان (فائل فوٹو)
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان (فائل فوٹو)

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ایردوان نے کہا 'میں امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو خطے میں امن و سکون کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھتا ہوں اور اس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔'

ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ دنیا جس خبر کی طویل عرصے سے منتظر تھی، وہ خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے ماحول کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ معاہدے پر دستخط سے قبل ایسے بیانات یا اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ترک صدر نے ممکنہ تخریبی کوششوں کے خلاف بھی چوکنا رکنے کی تاکید کی ہے۔

صدر ایردوان نے اس پیش رفت میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی غیر معمولی کوششوں پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترک صدر نے قطر اور سعودی عرب کی جانب سے سفارتی اقدامات کی حمایت کو بھی سراہا اور کہا کہ اس عمل میں ان ممالک کا کردار قابلِ قدر ہے۔

صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ 'ترکیہ خطے میں امن، استحکام اور سکون کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور سفارت کاری و بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر دیرپا حل کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔'

#رجب طیب ایردوان
#ترکیہ
#ایران
#امریکہ
#امریکہ ایران معاہدہ