چائنہ نے امریکہ پر ٹیرف 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کردیا

10:5911/04/2025, جمعہ
جنرل11/04/2025, جمعہ
ویب ڈیسک
چائنہ نے امریکہ پر ٹیرف 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کردیا
تصویر : اے پی / فائل
چائنہ نے امریکہ پر ٹیرف 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کردیا

چائنہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام امریکی مصنوعات پر ٹیرف 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کر رہا ہے، جو ہفتے سے نافذ العمل ہوگا۔

یہ نئی شرح اب امریکہ کی جانب سے چینی امپورٹس پر عائد کیے گئے 'جوابی' (یعنی ریسی پروکل) ٹیرف کے برابر ہو گئی ہے، لیکن بیجنگ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس سے آگے اضافہ نہیں کرے گا۔

چائنہ کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’اگر امریکہ نے مزید ٹیرف بڑھایا، تو یہ اب اقتصادی طور پر کوئی معنی نہیں رکھے گا بلکہ عالمی معیشت کی تاریخ میں ایک مذاق بن جائے گا،۔‘

چائنہ کا کہنا ہے کہ ’اس وقت جو بھاری ٹیرف عائد ہیں، ان کی وجہ سے امریکی مصنوعات چائنہ کی مارکیٹ میں فروخت کے قابل نہیں رہیں۔ اگر امریکہ ٹیرف کے نمبروں میں کھیل کھیلتا رہا، تو چائنہ اسے نظر انداز کر دے گا۔ لیکن اگر امریکہ نے چائنہ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تو چائنہ سخت اور بھرپور جواب دے گا، اور آخر تک مقابلہ کرے گا۔‘

امریکی مارکیٹس کھلنے سے قبل، ایس اینڈ پی 500 اور ڈاؤ جونز میں کمی دیکھنے میں آئی، جو اس ہفتے کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے رجحان کو مزید بڑھا گئی۔ چین کے اعلان کے فوراً بعد ڈالر کی قدر یورو کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد کم ہو گئی۔

امریکہ میں جب اسٹاک مارکیٹس کھلنے والی تھیں، تو اس سے پہلے ہی دو بڑی مارکیٹ انڈیکسز میں کمی دیکھنے میں آئی۔ یہ کمی اس بات کا تسلسل تھی کہ اس ہفتے مارکیٹ پہلے ہی غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ کا شکار تھی۔

اسی دوران جب چین نے اعلان کیا کہ وہ ٹیرف میں اضافہ کر رہا ہے، تو اس کے فوراً بعد ڈالر کی قیمت یورو کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد گر گئی۔

صدر ٹرمپ نے 2 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ دوسرے ممالک، خاص طور پر چائنہ، پر ’جوابی‘ ٹیرف عائد کریں گے۔

لیکن اسی ہفتے انہوں نے فیصلہ کیا کہ ان میں سے زیادہ تر ٹیرف فی الحال لاگو نہیں کیے جائیں گے، یعنی 90 دنوں کے لیے مؤخر کر دیے گئے۔ چائنہ کے علاوہ ان ممالک پر صرف ایک 10 فیصد کا بنیادی ٹیرف لاگو رکھا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ ہے۔

اگرچہ صدر ٹرمپ نے دوسرے ممالک کے لیے ٹیرف میں وقتی نرمی کی ، لیکن چین کو اس رعایت سے باہر رکھا۔ اس کے برعکس ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چائنہ پر اب 125 فیصد ٹیرف لگے گا۔ یہ فیصلہ چائنہ کی طرف سے پہلے سے لگائے گئے 84 فیصد ٹیرف کے جواب میں کیا گیا تھا۔


#ٹیرف
#امریکا
#چائنہ