پی آئی اے کی نجکاری کے بعد فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

11:0626/12/2025, جمعہ
جنرل26/12/2025, جمعہ
ویب ڈیسک
یاد رہے کہ منگل کو عارف حبیب پی آئی اے کی نجکاری کے دوران عارف حبیب کنسورشیئم نے 135 ارب روپے میں بولی جیت لی تھی۔
تصویر : پی آئی اے / فائل
یاد رہے کہ منگل کو عارف حبیب پی آئی اے کی نجکاری کے دوران عارف حبیب کنسورشیئم نے 135 ارب روپے میں بولی جیت لی تھی۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی قیادت میں قائم کنسورشیم میں شامل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو عارف حبیب پی آئی اے کی نجکاری کے دوران عارف حبیب کنسورشیئم نے 135 ارب روپے میں بولی جیت لی تھی۔

جس میں کامیاب گروپ کو پی آئی اے کے 75 فیصد حصص فروخت ہوئے تاہم کامیاب بولی دہندہ کے پاس بقیہ 25 فیصد حاصل کرنے کا بھی موقع ہوگا جس کے لیے نوے دن کا وقت دیا جائے گا (اور یہ حصہ ابھی حکومت کے پاس ہیں)

عارف حبیب نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے ان کے کنسورشیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور شراکت داری کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

پی آئی اے میں 75 فیصد حصص کے حصول کے لیے فوجی فرٹیلائزر کمپنی چار بولی دہندگان میں سے ایک تھی، لیکن اس نے بولیوں کی جمع کرانے اور کھولنے سے قبل ہی بولی کے عمل سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

قوانین کے تحت، کوئی بھی بولی دہندہ جو دستبردار ہو جائے، اسے کامیاب کنسورشیم میں شامل ہونے کا حق حاصل ہوتا ہے، بشرطیکہ وہ پرائیویٹائزیشن کمیشن کی مقرر کردہ شرائط پوری کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

#پی آئی اے
#پاکستان
#نجکاری