
ورلڈ بریک بلک ایکسپو 2026 کا انعقاد 19 اور 20 مارچ کو شنگھائی ورلڈ ایکسپو ایگزیبیشن اینڈ کنوینشن سینٹر میں ہوا جس میں الپورٹ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے عالمی لاجسٹکس کے شعبے میں اپنے اہم کردار کو نمایاں اور اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا۔
اس ایونٹ میں 700 سے زائد عالمی صنعت کار رہنماؤں نے شرکت کی جہاں پروجیکٹ کارگو، ہیوی لفٹ لاجسٹکس اور بریک بلک شپنگ کے مستقبل پر غور کیا گیا۔ یہ تقریب تعاون، معلومات کے تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے فروغ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔
الپورٹ کے وفد کی قیادت جنرل کوآرڈی نیٹر مصطفیٰ لیونت ادالی نے کی۔ جنہوں نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ اہم ملاقاتیں اور نیٹ ورکنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ ان ملاقاتوں میں انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن، آئل اینڈ گیس، مائننگ اور اسٹیل جیسے اہم شعبوں میں پیچیدہ لاجسٹکس آپریشنز کے لیے جدید حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپو کے دوران مصطفیٰ ادالی اور الپورٹ بانجول کے جنرل مینیجر صالح لیونت کاچار نے ایک چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے افریقہ میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ کاچار نے بتایا کہ صرف ایک سال کے اندر الپورٹ بانجول میں آپریشنل اور کارکردگی کے حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے جس کا سہرا انفراسٹرکچر، تعمیرات اور آلات میں بڑے پیمانے پر کی گئی سرمایہ کاری کو جاتا ہے۔
الپورٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جدت کے ذریعے بندرگاہوں کے آپریشنز کو بہتر بنا کر اور روابط کو فروغ دے کر عالمی تجارت کو مزید مضبوط بنائے گا۔
کمپنی نے اپنے چینی شراکت دار اکیتا گروپ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ایونٹ کے دوران تعاون اور میزبانی فراہم کی۔






