’ای ون منصوبہ‘: اسرائیل کا ویسٹ بینک کو حصوں میں تقسیم کرنے کا پلان کیا ہے؟

16:1615/08/2025, جمعہ
جنرل15/08/2025, جمعہ
ویب ڈیسک

اسرائیلی وزیر نے ویسٹ بینک کے متنازع علاقے ’ای ون‘ میں 3000 غیر قانونی گھروں کے ٹینڈر منظور کر لیے ہیں۔

اسرائیلی وزیر نے ویسٹ بینک کے متنازع علاقے ’ای ون‘ میں 3000 غیر قانونی گھروں کے ٹینڈر منظور کر لیے۔ یہ علاقہ یروشلم اور غیر قانونی یہودی بستی مَعَالیہ آدومیم کے درمیان واقع ہے۔

پلان یہ ہے کہ دونوں کو آپس میں جوڑ دیا جائے اور ویسٹ بینک کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے۔ عالمی دباوٴ کی وجہ سے ای ون میں غیر قانونی بستیاں بنانے کا پلان 2012 سے رُکا ہوا تھا۔

اگر اس پلان پر کام شروع ہوا تو مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام ناممکن ہوجائے گا۔ اسرائیلی وزیر کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے ’ای ون بستیوں‘ کے بڑھانے کے منصوبے کو سپورٹ کیا ہے۔

ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور اردن نے اس کی مذمت کی ہے۔ ای ون منصوبے کو اسرائیلی حکومت سے حتمی منظوری ابھی باقی ہے، جو آئندہ ہفتے دیے جانے کا امکان ہے۔



#مشرق وسطیٰ
#اسرائیل
#غزہ