

18 سالہ گلوکارہ شام بائی سندھ کے گاوٴں گاوٴں جاکر لوگوں کو گانوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے طریقے سکھاتی ہیں۔

’ہم جنوب کے لوگ ہیں، لیکن ہوا جیسے شمال سے چل رہی ہو۔ یہ ہوا کبھی گرم، کبھی ٹھنڈی لگتی ہے۔ بارش میں گرے ہوئے گھروں کو دیکھ کر دل دُکھتا ہے، اے پیارے، جلدی گھر لوٹ آؤ۔‘

یہ درد بھرا لوک گیت گلوکارہ شام بائی سندھ کے دیہات میں گا کر لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، اس سے بچاؤ اور اس کے ساتھ جینے کے طریقوں کا پیغام دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2022 میں آنے والے سیلاب سے سندھ بہت زیادہ متاثر ہوا تھا، قریب ایک ہزار اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔
