پاکستان کیلیے جو چائنہ کررہا ہے امریکہ سمیت کوئی بھی ملک نہیں کرسکتا، شہباز شریف

08:495/08/2024, Pazartesi
جنرل5/08/2024, Pazartesi
ویب ڈیسک
ہمارے لیے جو چائنہ کررہا ہے امریکہ سمیت کوئی بھی ملک نہیں کرسکتا: شہباز شریف
ہمارے لیے جو چائنہ کررہا ہے امریکہ سمیت کوئی بھی ملک نہیں کرسکتا: شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے لیے جو کچھ کر رہا ہے، امریکہ سمیت کوئی بھی ملک نہیں کر سکتا۔ امریکا کے کہنے پر چین کی دوستی قربان نہیں کرسکتے۔


شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن ایک کے کہنے پر دوسرے کی قربانی نہیں دیں گے۔


وزیر اعظم نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے ملاقات کی۔ یہ صحافی حال ہی میں چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے سے واپس آئے تھے۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے کام جاری ہے، چینی ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملی۔ .


شہباز شریف نے کہا کہ اگر چین پاکستان کو قرضوں کی واپسی کے لیے 5 سے 7 سال کا وقت دینے پر راضی ہو جائے تو حکومت بجلی کی قیمتوں سمیت مہنگائی کو کم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔


ایک صحافی نے جب شہباز شریف سے پوچھا کہ کیا اس سے متعلق چین کی طرف سے کوئی جواب موصول ہوا ہے تو وزیر اعظم نے کہا کہ ’نہیں، ہماری درخواست پر ابھی وہ غور کررہے ہیں۔ ہمیں اس سلسلے میں چین سے مثبت جواب کی امید ہے‘۔


جب پاکستان امریکہ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیر اعظم نے کہا کہ کہ ہمیں واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی ہمارے لیے ہہترین ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے چاہیں کیونکہ یہ ملک کے لیے بہت ضروری ہے لیکن امریکہ کے ساتھ تعلقات چین کی قیمت پر نہیں رکھ سکتے اور میں نے حال ہی میں اسحاق ڈار سمیت مختلف شخصیات کی موجودگی میں امریکیوں کو واضح کردیا ہے۔‘


انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’اسی طرح میں نے ان سے یہ بھی کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات امریکا کی قیمت پر نہیں رکھ سکتے۔ دونوں ممالک سے بہتر تعلقات پاکستان کے لیے ضروری ہیں‘۔


وزیر اعظم نے کہا کہ ’چین پاکستان کی جو بھی مدد کر رہا ہے وہ امریکہ نہیں کر سکتا۔‘


شہباش شریف نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت چینی شہریوں کے لیے کام کرے گی۔


انہوں نے کہا کہ چین جیسے قریبی دوست کے ساتھ تعلقات پر سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


#Pakistan
#China
#America