افغان صوبے کنڑ میں مبینہ پاکستانی فضائی حملے، تین افراد ہلاک اور 45 زخمی

15:5927/04/2026, Pazartesi
جنرل27/04/2026, Pazartesi
AA
سوشل میڈیا پر موجود کچھ تصاویر
سوشل میڈیا پر موجود کچھ تصاویر

افغانستان کے مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پیر کو مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے ایک میزائل حملہ کیا گیا ہے جس میں تین افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فضائی حملے پاکستان کی سرحد سے متصل افغان صوبے کنڑ کے مرکزی شہر اسد آباد میں ہوئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ کنڑ کے محکمۂ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ نجیب اللہ حنیف نے ایک مقامی نشریاتی ادارے 'طلوع نیوز' سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے افغان حکام کے ان دعوؤں پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کی حالیہ جھڑپیں تقریباً دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہیں جن میں سینکڑوں افراد، فوجی اہلکار اور شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کی درخواست پر پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم عید کے بعد پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چائنہ کی ثالثی میں مذاکرات بھی ہوئے ہیں۔ بیجنگ کے مطابق دونوں فریقین نے مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ پیش کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

#افغانستان
#پاکستان
#کنڑ
#فضائی حملے
#پاک افغان تنازعہ
#اسد آباد