
ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ أرسلان بائیراکتر نے کہا ہے کہ کوراد-ون منصوبے کے آغاز کے ساتھ صومالیہ کے توانائی شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔
وزیر توانائی کے مطابق کوراد-1 ترکیہ کا پہلا آف شور کنواں ہے جو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے تقریباً 372 کلومیٹر دور واقع ہے۔
موغادیشو بندرگاہ پر ڈرل شپ "چاغری بے" کی آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جہاز کی آمد صومالیہ کے پانیوں میں ترکیہ کی توانائی تلاش کی کوششوں کے ایک نئے مرحلے کی نشان دہی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوراد-1 کنواں ترکیہ کی بیرونِ ملک توانائی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کیونکہ اب صومالیہ کے ساحل کے قریب گہرے سمندری علاقوں میں باضابطہ طور پر تلاش کا عمل شروع ہو رہا ہے۔






