گریمی ایوارڈ 2025: 'البم آف دی ایئر' کا ایوارڈ پہلی بار امریکی سنگر بیونسے کے نام
08:493/02/2025, Pazartesi
جنرل3/02/2025, Pazartesi
ویب ڈیسک
اگلی خبر
تصویر : اے پی / نیوز ایجنسی
'البم آف دی ایئر' کا ایوارڈ پہلی بار امریکی سنگر بیونسے کے نام
موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز، گریمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا۔ اس سال 'البم آف دی ایئر' کا ایوارڈ پہلی بار امریکی گلوکارہ بیونسے کے نام رہا۔
گریمی ایوارڈز کی 67ویں تقریب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اتوار کو ہوئی، جہاں موسیقی کی دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ 2025 کے گریمی ایوارڈز میں موسیقی کے ہٹ گانوں اور بہترین ٹیلنٹ کو سراہا گیا۔
اس سال 'البم آف دی ایئر' کا ایوارڈ امریکی گلوکارہ بیونسے کو ان کے البم 'کاؤبوائے کارٹر' کے لیے ملا۔ بیونسے نے اپنے کریئر میں اب تک 32 گریمی ایوارڈز جیتے ہیں، تاہم 'البم آف دی ایئر' کے لیے یہ ان کا پہلا ایوارڈ ہے۔
امریکی گلوکارہ چپل روآن نے بہترین نئی فنکارہ کا گریمی ایوارڈ جیتا۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بیونسے کو ان کے نئے اور مشہور 'کاؤبوائے کارٹر' البم کے لیے بہترین کاؤنٹری البم کا ایوارڈ دیا۔
گریمی ایوارڈ کی فہرست:
سال کا بہترین گانا:
امریکی ریپر کینڈرک لامر کو ’ناٹ لائیک اَس‘ کے لیے دیا گیا۔
ریکارڈ آف دی ایئر ایوارڈ:
امریکی ریپر کینڈرک لامر کو ’ناٹ لائیک اَس‘ کے لیے ملا۔
بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ:
امریکی گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کو ’شارٹ این سویٹ‘ کے لیے دیا گیا۔
بہترین پاپ سولو پرفارمنس:
امریکی گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کو ’ایسپریسو‘ کے لیے دیا گیا۔
بہترین ڈانس/الیکٹرانک ریکارڈنگ کا ایوارڈ:
فرانسیسی جوڑی جسٹس اور آسٹریلوی بینڈ ٹیم امپالا کو ’نیورینڈر‘ کے لیے دیا گیا۔
امریکی گلوکار سیرا فیریل ایلبم ’Trail Of Flowers‘ کے لیے بہترین امریکیانا ایلبم کا گریمی ایوارڈ دیا۔
بیسٹ پاپ ڈانس ریکارڈنگ ایوارڈ:
برطانوی گلوکارہ چارلی ایکس سی ایکس کو ’Von Dutch‘ کے لیے ملا۔
بیسٹ ریپ البم کا ایوارڈ:
امریکی ریپر ڈوئیچی کو ’Alligator Bites Never Heal‘ کے لیے ملا۔
بیسٹ میوزک ویڈیو کا ایوارڈ:
’American Symphony‘ کو ملا۔
پروڈیوسر آف دی ایئر (نان کلاسیکل) کا ایوارڈ:
ڈینیئل نائگرو کو ملا۔
پروڈیوسر آف دی ایئر (کلاسیکل) کا ایوارڈ:
ایلین مارٹون کو ملا۔
بیسٹ کامیڈی ایلبم کا ایوارڈ:
ڈیو چیپل کو ’Dreamer‘ کے لیے ملا۔
سونگ رائٹر آف دی ایئر (نان کلاسیکل) کا ایوارڈ:
اییمی ایلن کو ملا
سنگر کالانی پی ایوارڈ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے، جنہوں نے ’Kuini‘ کے لیے بہترین ریجنل روٹس میوزک ایلبم کا گریمی ایوارڈ جیتا،