پاکستان میں ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر پابندی 15 مہینوں بعد ہٹ گئی

08:507/05/2025, Çarşamba
جنرل7/05/2025, Çarşamba
ویب ڈیسک
ایکس پر پابندی اس وقت ہٹائی گئی جب پچھلی رات انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تھا۔
تصویر : ایکس / فائل
ایکس پر پابندی اس وقت ہٹائی گئی جب پچھلی رات انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تھا۔

پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے، جس کے بعد کچھ صارفین کو وی پی این یا پراکسی سروسز کے بغیر ایکس تک رسائی دوبارہ مل گئی ہے۔کئی صارفین نے رپورٹ کیا کہ ان کے ایکس اکاؤنٹس بغیر وی پی این یا پراکسی سروسز کے بغیر چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے فوراً بعد ایکس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس وقت سے لے کر اب تک لاکھوں پاکستانیوں کو پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے تھرڈ پارٹی ٹولز یعنی وی پی این پر انحصار کرنا پڑا تھا۔

ایکس پر پابندی اس وقت ہٹائی گئی جب انڈیا نے پاکستان کے پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی صورتحال بہت بڑھ گئی۔


#ایکس
#ٹیکنالوجی
#پابندی