
ترکیہ کے معروف ترین ہیلتھ کیئر اداروں میں استنبول میں واقع میڈی پول ہسپتال جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے طبی مرکز کے طور پر عالمی سطح پر اپنی ساکھ مزید مستحکم کر رہے ہیں۔
استنبول اور اس کے باہر موجود ان کے متعدد کیمپس کی وجہ سے مقامی اور غیر ملکی دونوں طرح کے مریض میڈی پول ہسپتال میں اپنا علاج کرانے کو ترجیح دے رہے ہیںحالیہ برسوں میں میڈی پول ہسپتال نے جدید انفراسٹرکچر میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں جدید سرجیکل یونٹس، انتہائی معیاری تشخیصی مراکز، اور کارڈیالوجی، آنکولوجی، اعضا کی پیوندکاری اور ریجینیریٹو میڈیسن جیسے خصوصی شعبے شامل ہیں۔
میڈی پول کی اصل خصوصیت اس کا طبی ماڈل ہے، جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین مل کر مریض کے لیے خاص اس کی حالت کے مطابق علاج کا پلان بناتے ہیں۔ یہ طریقہ کار جدید تحقیق اور کلینیکل پریکٹس پر مبنی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے علاج کے نتائج اچھے آتے ہیں اور مریض زیادہ مطمئن رہتے ہیں۔
میڈی پول ہسپتال طبی تعلیم کے میدان میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ میڈی پول یونیورسٹی کے بڑے طبی نظام کا حصہ ہونے کی وجہ سے یہ ہسپتال مستقبل کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی ماہرین کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس یونیورسٹی سے جڑا ہونا ہسپتالوں کے علاج اور طبی کام کو بہتر بناتا ہے، کیونکہ وہاں مسلسل تحقیق اور نئی چیزوں کی ایجاد ہوتی رہتی ہے۔
ترکیہ کے تیزی سے ابھرتے ہوئے میڈیکل ٹورزم سیکٹر میں بھی میڈی پول ہسپتال اہم کردار ادا کررہا ہے۔ یورپ، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور وسطی ایشیا سے بڑی تعداد میں مریض پیچیدہ سرجریز، جدید علاج کے لیے میڈی پول کا رخ کر رہے ہیں۔
اب میڈی پول ہسپتال کا منصوبہ ہے کہ وہ مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی، بین الاقوامی شراکت داریوں اور مریضوں کی دیکھ بھال کے نئے اور جدید طریقے ایجاد کرے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ سب کے لیے قابلِ رسائی، معیاری اور ہمدردانہ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے اپنے مشن پر قائم ہے۔






