ترک صدر اردوان کا ملک میں شرحِ پیدائش میں کمی پر تشویش کا اظہار

16:3020/11/2025, جمعرات
جنرل20/11/2025, جمعرات
ویب ڈیسک
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں شرحِ پیدائش کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں شرحِ پیدائش کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اردوان نے انقرہ میں فیملی اینڈ کلچر آرٹس سمپوزیم سے خطاب میں شرحِ پیدائش میں کمی اور خاندانی نظام کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ 'ہم ایل جی بی ٹی کیو کی تحاریک اور صنفی غیر جانب داری کے نظریات کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت یا نرمی کی اجازت نہیں دیں گے۔'

صدر اردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ ایسے دور میں خاندانی نظام کا تحفظ کر رہا ہے جب عالمی سرمایہ داری نئے محاذ کھول رہی ہے۔ اور دنیا بھر میں ثقافتی سامراج اور ڈیجیٹل گھیراؤ شدت اختیار کر رہے ہیں۔

ترک صدر نے آبادیاتی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اس وقت ایک تباہی کا سامنا کر رہے ہیں۔' سرکاری ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں شرحِ پیدائش 1.48 فیصد تک گر گیا ہے۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ شرحِ پیدائش میں کمی 'ہمارے مستقبل کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے اور جو شخص بھی ملک کی تقدیر کے بارے میں فکر مند ہے، وہ اس مسئلے سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔'

##ترکیہ
##شرحِ پیدائش
##کمی