سری لنکا: مسافر ٹرین کی ہاتھیوں سے ٹکر، مسافر محفوظ، 6 ہاتھی ہلاک

13:1420/02/2025, Perşembe
جنرل20/02/2025, Perşembe
ویب ڈیسک
یہ ملک میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔
تصویر : میڈیا کمپنی / جیٹی امیجز
یہ ملک میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔

کارڈ ون سری لنکا کے شہر کولمبو میں مسافر ٹرین ہاتھیوں ٹکرا کر پٹری سے اتر گئی۔ جس کے نتیجے میں 6 ہاتھی ہلاک جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ ملک میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔

سری لنکا میں ٹرینوں کا ہاتھیوں سے ٹکرا جانا عام بات ہے۔ جہاں ہر سال کئی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال ایسے حادثات میں 170 سے زیادہ افراد اور تقریباً 500 ہاتھی ہلاک ہوگئے تھے۔

ہر سال تقریباً 20 ہاتھی ٹرینوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ہاتھیوں کے قدرتی مسکن درختوں کی کٹائی اور کم ہوتے وسائل کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

سری لنکا میں جنگلات سے درخت کاٹے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہاتھی مجبور ہو کر انسانی آبادی کی طرف آ رہے ہیں، جس سے حادثات پیش آرہے ہیں۔

کچھ لوگوں نے ٹرین ڈرائیوروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہاتھیوں کو خبردار کرنے کے لیے ٹرین کی رفتار کم کریں اور ہارن بجائیں۔

2018 میں بھی سری لنکا کے شہر ہبارانا میں ایک حاملہ ہتھنی اور اس کے دو بچوں کی ٹرین سے ٹکرا کر موت ہو گئی تھی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ایک اور ٹرین ہاتھیوں کے گروپ سے ٹکرا گئی، جس سے دو ہاتھی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ سری لنکا میں تقریباً سات ہزار جنگلی ہاتھی پائے جاتے ہیں، جنہیں وہاں کے بدھ مت مقدس مانتے ہیں۔ قانون کے مطابق ہاتھی کو مارنا جرم ہے اور اس کی سزا قید یا جرمانہ ہو سکتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:



#سری لنکا
#جنگلی حیات
#ہاتھی