تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع پر جھڑپیں

10:0624/07/2025, جمعرات
جنرل24/07/2025, جمعرات
ویب ڈیسک
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں

تھائی لینڈ نے جمعرات کو کمبوڈیا میں ایف 16 طیاروں کے ذریعے بمباری کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع پر کئی ہفتوں سے کشیدگی جاری ہے اور جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

تھائی لینڈ نے جمعرات کو کمبوڈیا میں ایف 16 طیاروں کے ذریعے بمباری کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع پر کئی ہفتوں سے کشیدگی جاری ہے اور جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

جمعرات کو ہونے والی جھڑپوں کی ذمے داری دونوں ملک ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کی جانب سے اس کی آبادیوں پر بھاری اسلحے سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد اس نے کمبوڈیا میں ایک فوجی ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے اور اسے تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب کمبوڈیا کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ نے بلااشتعال کارروائی کرتے ہوئے روڈ پر دو بم گرائے ہیں جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ اپنا بارڈر بھی بند کر دیا ہے اور اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔ جب کہ کمبوڈیا کے سفیر کو واپس بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور اس پر دونوں کے درمیان کئی علاقوں کی ملکیت پر تنازع ہے جو تقریباً ایک صدی سے چلا آ رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعات پر کئی بار جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔

تھائی لینڈ کی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ جھڑپیں بارڈر پر چھ مقامات پر ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کمبوڈیا کے حملوں سے تھائی لینڈ میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کمبوڈیا میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد کمبوڈیا چھوڑ دیں کیوں کہ تنازع طویل ہو سکتا ہے اور مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

##تھائی لینڈ
##کمبوڈیا
##جھڑپیں