غزہ میں اسرائیل کے 5 فوجی ہلاک، 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 888 ہوگئی

12:088/07/2025, вторник
جنرل8/07/2025, вторник
AFP
a
تصویر : a / a
a

2023 میں حماس کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 888 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں کے دوران اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے، جو رواں سال ایک دن میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اس وقت واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’ہمارے بہادر فوجیوں نے حماس کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دے دی، پورا ملک سعر جھکا کر ان کا سوگ منا رہا ہے۔‘

اسرائیلی فوج کے مطابق 20 سے 28 سال کی عمر کے یہ پانچ فوجی شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

مزید دو فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب بیت حانون کے علاقے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات پھٹ گئے۔

زخمیوں کو نکالنے کی کوششوں کے دوران فوجیوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔










#مشرق وسطیٰ
#حماس اسرائیل جنگ
#غزہ