عرب ممالک کا شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

05:3718/07/2025, جمعہ
جنرل18/07/2025, جمعہ
ویب ڈیسک
گزشتہ چند روز سے جاری جھڑپوں میں دروز جنگجو، حکومتی افواج اور بدو قبائل کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
تصویر : روئٹرز / فائل
گزشتہ چند روز سے جاری جھڑپوں میں دروز جنگجو، حکومتی افواج اور بدو قبائل کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یہ غیرمعمولی بیان اُس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے دمشق اور سویدا کے قریب شامی حکومت اور فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔

عرب ممالک نے شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام کی سلامتی، اتحاد، امن اور خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، ترکیہ، عراق، عمان، قطر، کویت، لبنان اور مصر نے کہا ہے کہ وہ شام کے اندرونی معاملات میں کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرتے۔ اور کہا کہ شام کے صوبے سویدا کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ غیرمعمولی بیان ان اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دمشق اور سویدا کے قریب شامی حکومت اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس پر نہ صرف علاقائی طاقتوں بلکہ امریکہ کی جانب سے بھی تنقید کی گئی۔

ان حملوں میں شامی وزارت دفاع کی ایک عمارت تباہ ہوئی جبکہ صدارتی محل کے قریب بھی بمباری کی گئی۔

گزشتہ چند روز سے جاری جھڑپوں میں دروز جنگجو، حکومتی افواج اور بدو قبائل کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

#مشرق وسطیٰ
#شام
#عرب