انڈیا میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 لوگ ہلاک، درجنوں زخمی

09:3518/07/2025, جمعہ
جنرل18/07/2025, جمعہ
AFP
حکومت کے مطابق 2024 میں اب تک کم از کم 243 افراد آسمانی بجلی سے ہلاک ہو چکے ہیں
تصویر : سوشل / فائل
حکومت کے مطابق 2024 میں اب تک کم از کم 243 افراد آسمانی بجلی سے ہلاک ہو چکے ہیں

انڈیا کے میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اس ہفتے 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست بہار میں یہ ہلاکتیں بدھ اور جمعرات کے درمیان شدید طوفانوں کے دوران ہوئیں، جن میں زیادہ تر متاثرین کسان اور مزدور تھے جو کھلے آسمان تلے کام کر رہے تھے۔

ریاست کے کچھ حصوں میں مزید تیز بارش اور آسمانی بجلی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بہار کی حکومت نے آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 40 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کے مطابق 2024 میں اب تک کم از کم 243 افراد آسمانی بجلی سے ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 275 تھی۔

انڈیا کے مشرقی علاقے، بشمول بہار، ہر سال مون سون کے دوران آنے والے سیلابوں کا شکار ہوتے ہیں، جن میں درجنوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو جاتے ہیں۔



یہ بھی پڑھیں:

#انڈیا
#موسمیاتی تبدیلی
#ایشیا