
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹانگوں کی سوجن اور ہاتھوں پر نیل پڑنے کے بعد اُن میں کرونک وینس انسیفی شینسی(سی وی آئی) نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے جمعرات کے روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ تشخیص اس وقت کی گئی جب صدر ٹرمپ کو کئی ہفتوں سے ٹانگوں میں ہلکی تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔
صدر ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان باربیلا نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ میں ڈیپ وین تھرومبوسِس (ڈی وی ٹی) یا شریانوں کی بیماری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ تمام لیبارٹری رپورٹس معمول کے مطابق ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’صدر کا ایکو کارڈیوگرام بھی کیا گیا، جس میں دل کی ساخت اور کارکردگی بالکل نارمل پائی گئی۔‘
لیکن کرونک وینس انسیفی شینسی (وی وی آئی) کیا ہے؟ اور یہ کتنی خطرناک ہو سکتی ہے؟

کرونک وینس انسیفی شینسی کیا ہے؟
کرونک وینس انسیفی شینسی رگوں کی بیماری ہے جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ٹانگوں کی رگیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
ٹانگوں کی رگوں میں خاص قسم کے والوز (valves) ہوتے ہیں جو خون کو دل کی طرف اوپر لے جانے میں مدد دیتے ہیں۔
لیکن جب یہ والوز خراب ہو جاتے ہیں، تو یہ مکمل طور پر بند نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے خون نیچے کی طرف واپس بہنے لگتا ہے۔ اسی عمل کو وینس ریفلوکس کہا جاتا ہے۔
اس کے اثرات کیا ہوتے ہیں؟
اس بیماری کی وجہ سے خون ٹانگوں کے نچلے حصے میں جمع ہونے لگتا ہے، خاص طور پر پاؤں اور ٹخنوں کے گرد سوجن پیدا ہو جاتی ہے۔ دیگر علامات میں ٹانگوں میں درد، بھاری پن، جھنجھناہٹ کا احساس اور نمایاں نیلی رگیں شامل ہو سکتی ہیں۔
کتنے لوگ متاثر ہوتے ہیں؟
کلیولینڈ کلینک کے مطابق یہ مرض ہر تین میں سے ایک بالغ کو متاثر کرتا ہے، جبکہ سی وی آئی عام طور پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد میں پایا جاتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ اس کا خطرہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔

دیگر عام علامات کیا ہیں؟
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق اس بیماری کی کچھ عام علامات میں ٹانگوں کی سوجن شامل ہے، جیسا کہ صدر ٹرمپ کو بھی محسوس ہوا، مگر اس کے ساتھ ساتھ جلد کی خارش اور جلن بھی ہو سکتی ہے۔
یہ جلدی مسائل عام طور پر ٹانگوں کے نچلے حصے میں سرخ، خارش زدہ یا خشک پھٹنے والے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں، جو خون کی ناقص روانی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ دھبے آگے چل کر زخم (السر) میں بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔
دیگر علامات میں شامل ہو سکتے ہیں: درد یا کھنچاؤ، خارش، خون آنا، ٹانگوں میں بھاری پن یا تھکن شامل ہے۔
ٹرمپ کے ہاتھ پر نیلا نشان کیوں آیا؟
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہاتھ پر نیلا نشان بھی دیکھا گیا۔
ڈاکٹر شان باربیلا نے وضاحت کی کہ یہ سافٹ ٹیشوز میں ہلکی جلن کی وجہ سے ہے، جو بار بار ہاتھ ملانے اور ایسپریں لینے سے ہوا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ دل کی بیماری سے بچنے کے لیے احتیاطاً ایسپریں استعمال کر رہے ہیں۔
کیا سی وی آئی خطرناک بیماری ہے؟
عام طور پر کرونک وینس انسیفی شینسی (سی وی آئی) ایک ہلکی نوعیت کی بیماری ہوتی ہے، لیکن اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو وقت کے ساتھ یہ مزید بگڑ سکتی ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی وِسکولر ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر جوشوا اے بیکمین کے مطابق اگرچہ یہ بیماری خود زیادہ خطرناک نہیں سمجھی جاتی، لیکن اس سے جڑی کچھ پیچیدگیاں شدید خطرات پیدا کر سکتی ہیں، جیسے کہ ڈیپ وین تھرومبوسِس، یعنی رگ کے اندر خون کا لوتھڑا بن جانا، پلمونری ایمبولزم یعنی خون کا لوتھڑا پھیپھڑوں کی طرف بہہ کر وہاں خون کی روانی کو روک دے۔

صدر ٹرمپ کی حالت اب کیسی ہے؟
صدر کے معالج ڈاکٹر باربیلا نے ٹرمپ کی بیماری عام ہے اور کوئی خطرے والی بات نہیں، خاص طور پر ایسے لوگوں کے لیے جو 70 سال سے زیادہ عمر کے ہوں۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ 79 سالہ صدر ٹرمپ میں ان خطرناک پیچیدگیوں جیسے ڈی وی ٹی یا پلمونری ایمبولزم کی کوئی علامات موجود نہیں۔
سی وی آئی کا علاج
کمپریشن تھراپی:
سب سے پہلے ڈاکٹرز تنگ جرابیں پہننا تجویز کرتے ہیں۔ یہ جرابیں ٹانگوں کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور خون کو دل کی طرف واپس لے جانے میں مدد دیتی ہیں۔
ورزش اور وزن کم کرنا:
خون کی روانی بہتر بنانے کے لیے ہلکی پھلکی ورزش یا وزن کم کرنے کا مشورہ بھی دیا جا سکتا ہے۔
مزید علاج (اگر علامات ختم نہ ہوں):
اگر ٹانگوں میں درد، جلد پر زخم یا جلد سخت ہونے جیسے مسائل رہیں تو: