
یاد رہے کہ آخری بار 2006 میں اُس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
بعض مقامی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، تاہم برطانیہ کی سرکاری شیڈول کے مطابق امریکی صدر 17 سے 19 ستمبر تک کنگ چارلس کی میزبانی میں برطانیہ کا دورہ شیڈول ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ستمبر میں پاکستان کے ممکنہ دورے کی خبریں دو مقامی ٹی وی چینلز نے جمعرات کو ذرائع کے حوالے سے دی تھیں۔یاد رہے کہ آخری بار 2006 میں اُس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں اس وقت بہتری دیکھنے میں آئی جب گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں غیرمعمولی ملاقات میں میزبانی کی۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں‘۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی صدر کے شیڈول کی تصدیق سے انکار کیا۔
پاکستان کی وزارت اطلاعات نے روئٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
ادھر انڈیا اس سال کواڈ ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، تاہم اس اجلاس کی تاریخوں کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا۔ کواڈ میں امریکہ، انڈیا، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں اور اس گروپ کا مقصد بحرالکاہل میں چائنہ کے اثرورسوخ کو محدود کرنا ہے۔