ساوٴتھ کوریا میں طوفانی بارشیں، 2 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد محفوظ جگہ منتقل

13:1617/07/2025, جمعرات
جنرل17/07/2025, جمعرات
ایجنسی
 محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی رات مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔
تصویر : نیوز ایجنسی / روئٹرز
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی رات مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

ساوٴتھ کوریا میں شدید بارشوں کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے تک دارالحکومت سیئول کے کچھ علاقوں میں بدھ سے اب تک 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی رات مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

کوریا فاریسٹ سروس کے مطابق لینڈ سلائیڈ الرٹس کئی علاقوں میں جاری کیے جاچکے ہیں۔

سیئول کے شہر گوانگجو میں طوفانی بارش سے دو گھنٹوں کے اندر 87 سڑکیں ڈوب گئیں اور 38 عمارتوں میں پانی چلا گیا۔

وزارت تعلیم کے مطابق تقریباً 403 اسکول بند کر دیے گئے جبکہ 166 اسکولوں میں شدید بارش سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔


#ساوٴتھ کوریا
#سیلاب
#موسمیاتی تبدیلی