امریکہ نے 104 انڈین شہریوں کو ملک سے نکال دیا

11:0510/02/2025, Pazartesi
جنرل10/02/2025, Pazartesi
ویب ڈیسک

ٹرمپ نے امریکہ میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاوٴن کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ نے 104 انڈین شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔ انڈین تارکین وطن نے دعویٰ کیا کہ انہیں ہتھکڑیاں لگا کر ملٹری طیارے میں بٹھا کر واپس انڈیا بھیجا گیا۔

امریکی امیگریشن دستاویز کے مطابق 14 لاکھ 40 ہزار غیر ملکی تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں جنہیں امریکہ سے نکالنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ سب سے زیادہ تعداد ہونڈوراس، گوئٹے مالا، ایل سلواڈور اور میکسیکو کے شہریوں کی ہے، ان میں ہر ملک کے 2 لاکھ سے زائد افراد ملک بدری کے منتظر ہیں۔

چین کے 37,908 اور انڈیا کے 17,940 شہری اس فہرست میں شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

#امریکا
#انڈیا
#ڈونلڈ ٹرمپ