’غزہ ریزورٹ‘ پر آئی ویڈیو شئیر کرنے پر ٹرمپ تنقید کی زد میں

09:0228/02/2025, جمعہ
ویب ڈیسک

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر اے آئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے ’ٹرمپ غزہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ مستقبل میں غزہ کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو میں ٹرمپ کے ساتھ ایلون مسک اور نیتن یاہو کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس خیالی ویڈیو میں پہلے غزہ کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں، پھر ساحل پر کھیلتے بچوں اور بلند عمارتوں کو دکھایا گیا۔ سڑکوں پر چلتی ٹیسلا گاڑیاں بھی نظر آئیں۔

داڑھی والے مردوں کو بکنی اور اسکرٹس میں ساحل پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھایا گیا، جن کے سر پر سبز پٹی بندھی ہے۔ ایک اور جگہ بچہ ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے والا بڑا غبارہ تھامے نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں ٹرمپ کو ایک نائٹ کلب میں خاتون کے ساتھ رقص کرتے اور ایلون مسک کو پیسے پھینکتے دیکھا گیا۔ ایک جگہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کو سوئمنگ پول کے قریب مشروب کے ساتھ انجوائے کرتے بھی دکھایا گیا۔

اب مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد، امریکی صدر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔


#ڈونلڈ ٹرمپ
#امریکا
#مشرق وسطیٰ