اسرائیل نے غزہ جانے والے ’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘ کے بحری جہازوں کو روک لیا

09:588/10/2025, بدھ
جنرل8/10/2025, بدھ
ویب ڈیسک
تقریباً 100 افراد نو کشتیوں پر مشتمل اس قافلے میں سوار تھے،
تصویر : روئٹرز / ایجنسی
تقریباً 100 افراد نو کشتیوں پر مشتمل اس قافلے میں سوار تھے،

اسرائیلی فورسز نے بدھ کی صبح بین الاقوامی پانیوں میں غزہ جانے والے ’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘ کے جہازوں پر حملہ کرکے روک لیا، جو غزہ کی پٹی سے تقریباً 222 کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔

’تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ‘ مہم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صرف ایک گھنٹے میں اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں تمام 9 کشتیوں پر حملہ کیا۔ ان کشتیوں کے نام یہ ہیں: عبدالکریم عید، علاء النجار، انس الشریف، غزہ سن برڈ، لیلا خالد، میلاد، سول آف مائی سول، ام سعد اور کانشس۔

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ ان جہازوں اور کارکنوں کو ایک اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ انہیں جلد ہی ملک بدر کر دیا جائے گا۔


جہازوں میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر مالیت کی طبی امداد

بیان کے مطابق ان جہازوں میں ادویات، سانس لینے کے آلات اور غذائی سپلیمنٹس سمیت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی امداد موجود تھی۔

تقریباً 100 افراد نو کشتیوں پر مشتمل اس قافلے میں سوار تھے، جو فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مشن ’تھاؤزنڈ میڈلینز’ کا حصہ ہے، جس کا مقصد غزہ کے خلاف اسرائیلی محاصرے کو چیلنج کرنا ہے۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن جو 2010 میں قائم ہوا تھا، اب تک درجنوں مشنز لانچ کر چکا ہے جن کا مقصد امداد پہنچانا اور اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں جاری انسانی بحران کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا ہے۔






#مشرق وسطیٰ
#گلوبل صمود فلوٹیلا
#اسرائیل حماس جنگ