جعفر ایکسپریس پر بار بار حملوں کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے: وزیرِ ریلوے حنیف عباس

11:298/10/2025, بدھ
جنرل8/10/2025, بدھ
ویب ڈیسک
منگل کو جعفر ایکسپریس پر اس سال ساتواں حملہ ہوا ہے۔
منگل کو جعفر ایکسپریس پر اس سال ساتواں حملہ ہوا ہے۔

پشاور کے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو منگل کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا تھا اور سندھ میں شکار پور کے قریب ٹریک پر دھماکے سے ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ اس سال جعفر ایکسپریس پر حملے کا یہ ساتواں واقعہ تھا۔

پاکستان کے وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے الزام لگایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بار بار ہونے والے حملوں کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے۔

پشاور کے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو منگل کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا تھا اور سندھ میں شکار پور کے قریب ٹریک پر دھماکے سے ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ اس سال جعفر ایکسپریس پر حملے کا یہ ساتواں واقعہ تھا۔

وزیرِ ریلوے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کے باوجود ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

جعفر ایکسپریس پر حالیہ حملے میں سات افراد زخمی ہوئے تھے اور حکام کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی اخبار 'ڈان نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ان حملوں کا الزام انڈیا پر لگایا اور کہا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں کے باوجود بلوچستان میں ٹرین آپریشن جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد جو بار بار جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنا رہے ہیں، درحقیقت وہ انڈیا کی پراکسی ہیں جو اپنی آپریشن بنیان المرصوص میں اپنی شکست کو قبول نہیں کر پا رہا۔ انڈیا مئی میں ہونے والی جنگ میں ملنے والے اپنے زخموں کے بدلے میں یہ بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم ان حملوں سے نہ ڈرتے ہیں اور نہ ڈریں گے۔ ٹرین اور ٹریک کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے گا۔

##پاکستان
##جعفر ایکسپریس
##انڈیا