
البائراک گروپ نے گیمبیا میں بانجول بندرگاہ کی بحالی کے منصوبے کے لیے انٹرنیشنل کمرشل بینک سے طویل مدتی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، جس کے تحت بندرگاہ کی جدید تعمیر، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

ترکیہ کے اکبائراک گروپ نے افریقہ کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک، زینتھ بینک کے ساتھ افریقی ملک گیمبیا کے بانجول پورٹ کی بحالی کے لیے جاری منصوبے کے لیے طویل المدتی فنانسنگ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
یہ معاہدہ افریقہ میں بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے کسی بین الاقوامی کمرشل بینک کی سرمایہ کاری کی ایک اہم مثال ہے، کیونکہ براعظم میں زیادہ تر منصوبوں کی مالی معاونت ترقیاتی بینک کرتے ہیں۔
دستخط کی تقریب میں زینتھ بینک گیمبیا کے جنرل منیجر کبیرو ایمواگین مصطفیٰ، ریجنل ڈائریکٹر اینا بویا پویے اور البائراک کنسٹرکشن کے جنرل منیجر یونس یلماز نے شرکت کی۔
اس موقع پر یونس یلماز نے کہا کہ یہ پیش رفت نہ صرف موجودہ منصوبے کے لیے اہم سنگِ میل ہے بلکہ مستقبل میں بندرگاہی منصوبوں میں کمرشل بینکوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی ایک نمایاں قدم ہے۔
البائراک گروپ 30 سالہ رعایتی مدت کے تحت بانجول پورٹ کی جدید کاری اور آپریشن کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ منصوبہ مکمل ہونے پر یہ گیمبیا کی بین الاقوامی تجارت میں پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گا اور خطے کی معیشت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔