
اسرائیلی فورسز نے جب منگل کو دن کے وقت رام اللہ کے علاقے میں کارروائیاں شروع کیں تو درجنوں افراد کے ایک ہجوم نے اسرائیلی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ جس پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں صورتِ حال کشیدہ ہوئی اور جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے کا انتظام سنبھالتی ہے جب کہ حماس غزہ کا انتظام سنبھالتی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی کے معاملات میں تعاون بھی کرتی ہے اور بہت سے فلسطینی اسے کرپٹ اور آمرانہ سمجھتے دیتے ہیں۔



اسرائیلی فوجیوں نے پانچ افراد کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔
اسرائیلی فوجی اکثر رام اللہ اور مغربی کنارے کی دیگر آبادیوں میں کارروائیاں کرتے رہتے ہیں لیکن اس طرح دن میں کی کئی کارروائی غیر معمولی تھی۔