
نریندر مودی کی کوشش ہے کہ وہ امریکہ اور روس دونوں سے اچھے تعلقات رکھیں۔ مگر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ انڈیا اب فیصلہ کرے کہ وہ امریکہ کا ساتھ دے گا یا روس کا۔لیکن مودی کے لیے یہ معاملہ آسان نہیں ہے۔
انڈیا کئی سالوں سے روس کے تیل پر انحصار کرتا آیا ہے تاکہ اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور آبادی کو سہارا دے سکے۔
انڈیا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل خریدنے اور استعمال کرنے والا ملک ہے۔ وہ اپنی ضرورت کا 35 فی صد کروڈ آئل روس سے لیتا ہے اور امکان ہے کہ 2030 تک انڈیا۔۔ روس سے تیل کی خریداری میں چائنہ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
لیکن انڈیا کسی اور ملک سے تیل کیوں نہیں خرید سکتا؟ جانیے اقرا حیسن کی ویڈیو میں