شامی صدر احمد الشرع کا اسرائیل کے ساتھ ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر پیش رفت کا اشارہ

14:1825/08/2025, پیر
جنرل25/08/2025, پیر
AA
 میں شام اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جو اکتوبر 1973 کی عرب-اسرائیل جنگ کے بعد طے پایا۔
تصویر : روئٹرز / فائل
میں شام اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جو اکتوبر 1973 کی عرب-اسرائیل جنگ کے بعد طے پایا۔

احمد الشرع نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات میں پیش رفت ہونے کا اشارہ دیا، جو 1974 کی جنگ بندی کی لائن پر مبنی ہے اور مقصد خطے میں امن اور استحکام ہے۔

شام کے صدر احمد الشرع نے اتوار کو ایک عرب میڈیا وفد سے ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر پیش رفت کے اشارے دیے ہیں۔

شامی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احمد الشرع نے کہا کہ ’دمشق اور تل ابیب کے درمیان ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر پیش رفت پر بحث جاری ہے‘ اور یہ واضح کیا کہ ’کوئی بھی سمجھوتہ 1974 کی جنگ بندی کی لائن پر مبنی ہوگا۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ نہیں سمجھتے کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا وقت ابھی مناسب ہے، وہ ’کسی بھی ایسے معاہدے کو منع نہیں کریں گے جو شام اور خطے کے لیے فائدہ مند ہو۔‘

منگل کو، شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے پیرس میں اسرائیلی وفد کے ساتھ بات چیت کی، جس میں کشیدگی میں کمی، شام کے معاملات میں عدم مداخلت اور خطے میں استحکام کے لیے مفاہمت پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے۔

رپورٹ کے مطابق بات چیت میں جنوبی شام کے صوبہ سویدا میں جنگ بندی کی نگرانی اور 1974 کے معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کے امور بھی شامل تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات چیت امریکہ کی ثالثی میں ہو رہی ہیں اور شام میں سیکیورٹی، استحکام اور ملک کی یکجہتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا حصہ ہیں۔


اس سے متعلق پڑھیں:


1974 کا معاہدہ کیا ہے؟

1974 میں شام اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جو اکتوبر 1973 کی عرب-اسرائیل جنگ کے بعد طے پایا۔ اس معاہدے کا مقصد یہ تھا کہ دونوں ممالک کی فوجیں الگ ہو جائیں اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ براہِ راست لڑائی نہ کریں۔

اس معاہدے کے تحت فوجیں پیچھے ہٹانے کے انتظامات کیے گئے اور دو اہم لائنیں بنائی گئیں، جنہیں الفا اور براوو لائنز کہا جاتا ہے، جو شام اور اسرائیل کی فوجی پوزیشنوں کو الگ کرتی ہیں۔

ان دونوں لائنوں کے درمیان ایک بفر زون بھی بنایا گیا، جس کی نگرانی اقوام متحدہ کا ادارہ کرتا ہے۔


یہ بھئ پڑھیں:



#مشرق وسطیٰ
#شام
#اسرائیل