محمد شامی کی پانچ وکٹیں اور شبمن گل کی شاندار سنچری، انڈیا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

11:0620/02/2025, Perşembe
جنرل21/02/2025, Cuma
ویب ڈیسک
شبمن گل نے ویرات کوہلی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 43 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
تصویر : کرکٹ / آئی سی سی
شبمن گل نے ویرات کوہلی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 43 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

یہ میچ جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

محمد شامی کی پانچ وکٹوں اور شبمن گل کی شاندار سنچری کی بدولت انڈیا نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو بآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

انڈیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز کا ہدف بغیر کسی مشکل کے حاصل کر لیا۔

کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز نے شاندار آغاز کیا اور 69 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، مگر پاور پلے کی آخری گیند پر روہت شرما آؤٹ ہو گئے۔

روہت شرما نے 36 گیندوں پر 41 رنز بنائے، جس میں سات چوکے شامل تھے۔

اس کے بعد شبمن گل نے ویرات کوہلی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 43 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ کوہلی نے 38 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

انڈیا کی پھر دو وکٹیں گنوا دیں، جس کے نتیجے میں 30.1 اوورز میں اس کا اسکور 144/4 ہو گیا۔

مسلسل دو وکٹوں کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول کریز پر آئے اور شبمن گل کے ساتھ مل کر ہدف کا تعاقب سنبھالا۔

دونوں بلے بازوں نے ناقابلِ شکست 87 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

شبمن گل نے بھارت کے لیے سب سے زیادہ 101 رنز بنائے، وہ 129 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہے، جس میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے، جبکہ کے ایل راہول نے 47 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش کے لیے ریشاد حسین بہترین بولر ثابت ہوئے، جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، کیونکہ بھارتی بولرز نے ان کی ٹیم کی ابتدائی بیٹنگ لائن اپ کو لڑکھڑا دیا اور 8.3 اوورز میں 35/5 تک محدود کر دیا۔

مشکل صورتحال کے بعد، جاکر علی نے ہریدوئے کے ساتھ مل کر محتاط بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا دیا۔

دونوں بلے بازوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی اور وقفے وقفے سے باؤنڈریز لگا کر بھارتی بولرز پر دباؤ ڈالنا شروع کیا۔

آخر کار محمد شامی نے 43ویں اوور میں جاکر کو آؤٹ کر کے 151 رنز کی پارٹنر شپ ختم کی۔

جاکر نے 114 گیندوں پر 68 رنز بنائے، جس میں چار چوکے شامل تھے۔

جاکر کے آؤٹ ہوتے ہی بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹیم نے جلد ہی مزید دو وکٹیں گنوا دیں۔ تاہم، توحید ہریدوئے نے ہمت نہیں ہاری اور کریمپس کے باوجود زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

وہ بنگلہ دیش کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے، جنہوں نے 118 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

انڈیا کے لیے محمد شامی سب سے سے وکٹیں لینے والے بولر رہے، جنہوں نے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر شاندار 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے بعد ہرشیت رانا نے تین اور اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔




پلیئنگ الیون:

انڈیا: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رویندرا جدیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی، کلدیپ یادو

بنگلہ دیش: تنزید حسن، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو (کپتان)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، مہدی حسن میراز، جیکر علی، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد، مستفیض الرحمان









#کھیل
#کرکٹ
#ائی سی سی چیمپئنز ٹرافی
#انڈیا